کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان ہائیکورٹ نیمائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف دائر درخواستیں باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر لیں۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے دائردرخواستوں پر سماعت کی،عدالت نیتمام درخواستیں یکجا کرتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔