پشاور (خصوصی رپورٹ) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے آٹھ اہم رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔ پولیس حکام نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زیرِ تحویل رہنمائوں میں صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر بھی شامل ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق صوبے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہم سیاسی رہنمائوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، تاہم دیگر پانچ رہنمائوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔