اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل برمنگھم کامران ملک انتقال کر گئے۔ترجما ن دفتر خارجہ کے مطابق کامران ملک گزشتہ روز کینسر سے طویل جدوجہد کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی پاکستان کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔دفتر خارجہ نے سفارتی حلقوں میں کامران ملک کی دیانت داری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کامران ملک کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی