جرمن قونصل جنرل سانتا کلاز بن گئے

کراچی (خصوصی رپورٹ ) کراچی میں کرسمس کے موقع پر جرمن قونصل جنرل نے سانتا کلاز کا روپ دھار لیا۔اس موقع پر انہوں نے پیانو بجایا اور دنیا بھر میں مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مبارک باد دی۔دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے طبلہ بجا کر کرسمس کی مبارک باد انوکھے انداز میں دی۔جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بانی پاکستان کی خدمات کو سراہا۔