دہشت گردی کیخلا ف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

امن کیلئے پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی قربانیاں پوری قوم کے لئے مشعلِ راہ ہیں: سیدال خان
اسلام آباد (آئی این پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، شہداء کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی، امن، استحکام اور قانون کی بالادستی کے لیے پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے  بلوچستان میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعات میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کے اہلِ خانہ سے ملاقاتیں کر کے ان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کو یقین دلایا کہ پوری قوم ان کے دکھ اور غم میں برابر کی شریک ہے اور ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ بہادر جوان قوم اور ملک کا نہایت قیمتی اثاثہ ہیں