دہشت گردوں کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا:وزیراعظم

ٹانک کے واقعہ پر افسوس ہے‘ حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے
     اسلام آباد (یواین پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ٹانک میں دہشت گرد حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کے ذمہ دار دہشت گردوں کو جلد از جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ میں شہید ہونے والوں کیلئے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔وزیراعظم نے کہا  حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔