پلاسٹک کے بے جا استعمال پر قابو پانے کیلئے سخت قانون سازی کی جاسکتی ہے:مریم اورنگزیب

لاہور(سپیشل رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پلاسٹک کے بے جا استعمال پر قابو پانے کیلئے  سخت قانون سازی کی جاسکتی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں 22 نان زگ زیگ بھٹے گرادیئے  گئے، انسداد پلاسٹک بیگ مہم کے دوران 18ٹن پلاسٹک ضبط کی۔ پنجاب کی سینئر وزیرنے  کہا کہ انسداد پلاسٹک بیگ مہم میں 4 ہزار 254 مقامات کا معائنہ کیا جبکہ 383 نوٹس جاری کئے  گئے۔ا نہوںنے کہا  کہ 16صنعتی یونٹس سیل کئے  گئے، 11 لاکھ 80 ہزار روپے کے جرمانے اور پلاسٹک بیگز کی خلاف ورزی پر 8 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔