پلاسٹک کے استعمال پرپابندی ماحولیاتی تحفظ کیلئے ناگزیر ہے: مریم اورنگزیب

 محکمہ تحفظ ماحول نے 5 جون 2024 سے 2 جنوری تک 40 ٹن غیرقانونی پلاسٹک ضبط کیا 
 عوام پلاسٹک کے متبادل بیگز استعمال کرنے کو دوبارہ رواج دیں:سینئر صوبائی وزیر کا بیان

 لاہور(سپیشل رپورٹر )پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے  پلاسٹک بین ماحولیاتی تحفظ کیلئے ناگزیر ہے، سب کو تعاون کرنا ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں   مریم اورنگزیب کا کہنا تھا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پلاسٹک بین پر عملدرآمد کے لئے سخت کریک ڈائون کیا جا رہا ہے، محکمہ تحفظ ماحول نے 5 جون 2024 سے 2 جنوری تک 40 ٹن غیرقانونی پلاسٹک ضبط کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس پلاسٹک سے لاہور اور فیصل آباد کے سکولوں میں پرائمری کے بچوں کے لئے کرسیاں فراہم کی گئیں، یہ وہ سکول تھے جہاں کرسیوں کی کمی تھی،لاہور کے ماڈل بازار میں بچوں کے لئے اسی پلاسٹک سے پلے ایریا بنایا گیا۔سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ضبط شدہ پلاسٹک سے بنچز سرکاری دفاترمیں کرسیاں مہیا کر رہے ہیں،آئندہ دنوں میں اس پلاسٹک سے گٹروں کے ڈھکن بنائے جائیں گے،  عوام پلاسٹک کے متبادل بیگز استعمال کرنے کو دوبارہ رواج دیں، عوام سے اپیل ہے کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال سے گریز کریں اور ماحول دوست مصنوعات اپنائیں