اسلام آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد‘مری‘ملتان ڈیرہ، غازی خان،، بہاول نگرمیں بارش کا امکان
بلوچستان‘ گلگت بلتستان ‘چترال، دیر، سوات، پشاور، چارسدہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 21 فروری کے دوران گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے۔ 19 اور 20 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، پشاور، چارسدہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے، 19 سے 21 فروری کے دوران پنجاب، مری، گلیات میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 19 اور 20 فروری کے دوران اسلام آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، 19 فروری کو ملتان ڈیرہ، غازی خان، مظفرگڑھ، بہاول نگر میں بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ بلوچستان کوئٹہ، زیارت میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔