اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارشوں، تیز ہواؤں، گرج چمک اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، میانوالی، جہلم، منڈی بہاء الدین، اٹک، چکوال، خوشاب، بھکر، سرگودھا، مری اور گردونواح میں بارش متوقع ہے، جبکہ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد اور شیخوپورہ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر اور ملتان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ڑالہ باری کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث سموگ میں کمی اور سردی کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔