پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو متوقع ہے، محکمہ موسمیات

چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام پانچ بج کر ایک منٹ پر ہو گی ، عمر 26 گھنٹے ہو گی
اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہونے کی توقع ہے۔چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام پانچ بج کر ایک منٹ پر ہو گی، 18 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 18 فروری کو چاند کی عمر تقریبا 26 گھنٹے ہو گی، کراچی میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 25 منٹ جبکہ چاند غروب ہونے کا وقت 7 بج کر 24 منٹ ہے۔اس لئے 18 فروری کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور یکم رمضان المبارک 19 فروری بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔