وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لودھراں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر صوبے کے پاس این ایف سی کے تحت بہت پیسہ ہوتا ہے، لیکن پنجاب کو سب سے کم حصہ دیا جاتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے پاس جو پیسہ ہے وہ عوام پر لگ رہا ہے، جبکہ دیگر صوبے یہ الزام لگاتے ہیں کہ پنجاب کے پاس بہت دولت ہے تاکہ اپنی نااہلی اور کرپشن چھپائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تنقید کرنے والے صوبے میں عوام بھوکی مر رہی ہیں اور سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
نوجوانوں اور عوامی ترقی کے منصوبے:
مریم نواز نے اعلان کیا کہ 2026 پنجاب کے نوجوانوں کا سال ہوگا، اور نوجوانوں کے لیے ایسے کام ہوں گے کہ دنیا دنگ رہ جائے گی۔گزشتہ ڈیڑھ سال میں 80 ہزار طلبا کو اسکالر شپس دی گئی ہیں۔ایک سال میں سوا لاکھ گھر بن رہے ہیں۔شہر ہوں یا دیہات، صفائی کے لیے اہلکار سرگرم ہیں، جس سے پنجاب کو ’ستھرا پنجاب‘ بنانے کی کوشش جاری ہے۔
جرائم اور خواتین کے تحفظ کے اقدامات:
مریم نواز نے کہا کہ سی سی ڈی اچھا کام کر رہی ہے اور پنجاب کو جرائم سے پاک کیا جا رہا ہے۔خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ان کی ’ریڈ لائن‘ ہیں، اور پولیس ہراسگی کے معاملے پر فوری ایکشن لیتی ہے۔ان کے مطابق پنجاب اب خواتین کے لیے محفوظ صوبہ بن چکا ہے، جو امن قائم کرنے میں مرد وزرائے اعلیٰ نہیں کر پائے۔
حکومتی موقف اور بیانیہ پر تنقید:
مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے کام کرنا پڑتا ہے اور بدلے میں انتشار یا تشدد قابل قبول نہیں۔پاکستان نے طویل عرصے تک بیانیہ بازی دیکھی، لیکن اب ملک اپنے درست راستے پر واپس آ گیا ہے۔