امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 5 ارب ڈالر مالیت کے جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز ایکسٹینڈڈ رینج (JDAM-ER) کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو 750 ملین ڈالر مالیت کے AGT-150 انجنوں کی ممکنہ فروخت کی بھی منظوری دی گئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مجوزہ دفاعی معاہدوں سے سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جبکہ دفاعی تیاری، آپریشنل ضروریات اور امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون کو بھی مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔دوسری جانب امریکا نے عمان اور عراق کے لیے بھی دو ممکنہ دفاعی معاہدوں کی منظوری دی ہے۔ عمان کو F-16 طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کے لیے 188 ملین ڈالر کے معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔اسی طرح عراق کو 150 ملین ڈالر مالیت کے Bell 412EPX ہیلی کاپٹرز کی ممکنہ فروخت کی بھی منظوری دی گئی ہے۔