بلوچستان کے ضلع ژوب میں ٹرک اڈے پر کھڑے ایک آئل ٹینکر اور کوئلے سے لدے ٹرک میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ٹرک اور آئل ٹینکر کا عملہ شامل ہے، جبکہ آگ بجھانے کے دوران فائر بریگیڈ اور پولیس کے اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 6 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔