شدید دھند کے باعث موٹر ویز بند، سفر کے لیے احتیاطی تدابیر جاری

شدید دھند کے باعث موٹر ویز بند، سفر کے لیے احتیاطی تدابیر جاری

ویب ڈیسک: شدید دھند کے باعث موٹر ویز مختلف مقامات سے بندموٹر وے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 گوجرہ سے ملتان، ایم 5 ملتان سے روہڑی اور ایم 1 رشکئی سے برہان تک بند کر دی گئی ہے۔

 مزید برآں، ایم 3 سمندری سے درخانہ اور ایم 4 عبدالحکیم سے خانیوال تک بھی بند کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹر ویز بند کی گئی ہیں اور شہریوں کو دن کے اوقات میں سفر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈرائیوروں کو آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کرنے اور تیز رفتاری سے گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔