بھارتی اداکارہ سری لیلا کی نازیبا اے آئی تصاویر وائرل ہونے سے متعلق پریشانی

بھارتی اداکارہ سری لیلا کی نازیبا اے آئی تصاویر وائرل ہونے سے متعلق پریشانی

بھارتی اداکارہ سری لیلا کی ہے جنہوں نے اپنی نازیبا اور جعلی اے آئی تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

سری لیلا نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی اور تفصیلی پیغام میں اپنی پریشانی اور ذہنی تکلیف کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں اس مسئلے کا علم ہوا، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رجوع کیا تاکہ اس قسم کے جعلی اور نازیبا مواد کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ ان کی تصاویر مصنوعی طور پر اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی تھیں، جو ان کے لئے ذہنی اذیت کا سبب بنی ہیں۔ سری لیلا نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال انسان کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے ہونا چاہئے، نہ کہ اسے پیچیدہ اور تکلیف دہ بنانے کے لیے۔ انہوں نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ وہ اس قسم کے غلط استعمال سے بچیں اور ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کو فروغ دیں۔

اداکارہ نے خواتین کے احترام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر عورت کسی نہ کسی رشتے سے جڑی ہوتی ہے، اور کسی کو بھی جعلی یا مسخ شدہ تصاویر کے ذریعے بدنام کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

ا نہوں نے اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے آن لائن سرگرمیوں سے لاعلم رہنے کا بھی ذکر کیا اور اس معاملے کی نشاندہی کرنے پر اپنے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا۔سری لیلا نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ یہ صورتحال ان کے لیے بہت دل شکن اور پریشان کن ہے، مگر وہ یقین دلاتی ہیں کہ معاملہ متعلقہ حکام کے ہاتھوں میں ہے اور جلد ہی اس کا حل نکلے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے میں مکمل تعاون کریں گی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اس قسم کے غلط استعمال کے خلاف آواز بلند کریں۔