اداکارہ نرگس نازیبا تصاویر کیس؛ لاہور ہائیکورٹ نے نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

اداکارہ نرگس نازیبا تصاویر کیس؛ لاہور ہائیکورٹ نے نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویر کیس میں نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق، فلم اسٹار نرگس کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کی۔ اس کیس میں اداکارہ نگار چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار نے اپنی عبوری ضمانت کی توسیع کی استدعا کی۔عدالت نے نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے اگلی سماعت پر فرنزک رپورٹ طلب کر لی۔ اس دوران سرکاری وکیل نے فرنزک رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید وقت کی درخواست کی، اور بتایا کہ نگار چوہدری کی آواز اور ویڈیو فرنزک کے لیے بھیجی جا چکی ہیں۔ عدالت میں ڈپٹی ڈائریکٹر سابئر کرائم بھی ریکارڈ سمیت پیش ہوئے۔