نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو اغوا کی کوشش ناکام

چار گاڑیوں میں سوار15 مسلح افراد ان کی رہائش گاہ  میں زبردستی داخل ہوگئے
ملتان(خصوصی رپورٹ)ملتان میں نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ذیشان کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ذیشان کے مطابق چار گاڑیوں میں سوار تقریبا 15 مسلح افراد ان کی رہائش گاہ ملتان ہومز پہنچے اور زبردستی گھر میں داخل ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں میں مسلح افراد کی مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر وہ عقبی دروازے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔محمد ذیشان کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے ان کے اہلِ خانہ کو ڈرایا دھمکایا اور ان کی موجودگی کے بارے میں پوچھتے رہے۔انہوں نے بتایا کہ اغوا کی کوشش کے دوران ملزمان نے ان کے دوست علی کو محمد ذیشان سمجھ کر اغوا کیا تاہم بعد ازاں غلط شناخت کا علم ہونے پر کچھ فاصلے پر لے جا کر اسے چھوڑ دیا