اوکاڑہ پولیس کو زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے اوکاڑہ پولیس کو زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب ایک سال سے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے چوہنگ بس اڈہ کے قریب کارروائی کے دوران ملزم اختر حسین کو حراست میں لیا کریمنل ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم ’اے‘ کیٹگری کا اشتہاری ہے اور وہ تھانہ شیر گڑھ، ضلع اوکاڑہ کو زیادتی کے مقدمہ میں ایک سال سے مطلوب تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ ای پولیس ایپ کی مدد سے بین الاضلاعی اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا عمل مزید مؤثر بنا رہا ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔