کراچی،50 لڑکیوں کے موبائل فون چوری ،مرکزی ملزم کے دو بھائی گرفتار

کراچی (آئی این پی )کراچی کے نواحی علاقے گڈاپ کے  فارم ہائوس سے 50 سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون چوری کرنے کے کیس  میں  ملوث مرکزی ملزم کے دو سگے بھائیوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ  پولیس نے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ریکور شدہ موبائل اصل مالکان کے حوالے کردئیے۔ پولیس کے مطابق  مرکزی ملزم کی لوکیشن بھی ٹریس کرلی گئی، واقعے کے بعد ملزم کے اصل موبائل نمبر کی لوکیشن گوجرانوالہ سے ٹریس ہوئی، مرکزی ملزم کے چار بھائیوں میں سے دو کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے زیر حراست بھائیوں کی مدد سے مرکزی ملزم سے فون پر گفتگو بھی کی، فون پر گفتگو میں ملزم نے اپنی موجودگی کشمیر میں ظاہر کی۔ پولیس کا دعوی ہے کہ مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی میں موبائل فون چوری کرکے فرار ہونے کی انوکھی واردات پیش آئی تھی جس میں ایونٹ آرگنائزر ملازمت کے لیے بلائی گئی 50 سے زائد خواتین کے درجنوں موبائل فونز لے کر فرار ہوگیا