20 کلو سونا چوری، ملزم نے سوتیلی ماں کا زیور بھی لے کر فرار ہونے میں کامیاب

20 کلو سونا چوری، ملزم نے سوتیلی ماں کا زیور بھی لے کر فرار ہونے میں کامیاب

علاقے میں سونے کے بڑے فراڈ کا معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے، جہاں 20 کلو سونے کے مبینہ فراڈ میں ملوث ملزم شیخ وسیم نے اپنی سوتیلی ماں کو بھی نہ بخشا اور کروڑوں روپے مالیت کا سونا لے کر فرار ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، اس فراڈ میں ملزم شیخ وسیم نے دکانداروں سے مبینہ طور پر ایک ارب روپے سے زائد کا فراڈ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، اس نے اپنی سوتیلی ماں کا ڈیڑھ سو تولہ سے زائد سونا بھی چرا لیا ہے، جس کی مالیت تقریباً ساڑھے سات کروڑ روپے کے قریب ہے۔تفتیش کے دوران، پولیس کو پتا چلا ہے کہ ملزم کے بیوی بچے بیرون ملک روانہ ہو چکے تھے، اور اس کے ٹریول ہسٹری سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مختلف ممالک کے سفر کرتا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی معاملہ منظر عام پر آیا، ملزم کے خلاف تحقیقات میں مزید انکشافات ہو رہے ہیں، لیکن ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ وہ بیرون ملک فرار ہو چکا ہے یا نہیں۔

متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس کو درخواستیں دی ہیں، مگر پولیس صرف مارکیٹ کے چکر لگا رہی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ مارکیٹ کے چالیس دکانداروں نے ملزم کے خلاف کارروائی کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق، اب تک چار درخواستوں کے حقائق کی تصدیق ہو چکی ہے، اور دیگر درخواستوں کی جانچ جاری ہے۔ ملزم کے خلاف اب تک دو مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔