اپنی چھت اپنا گھر پروگرام: کتنے خاندان بلاسود قرضوں سے مستفید ہوئے، تفصیل جاری

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام: کتنے خاندان بلاسود قرضوں سے مستفید ہوئے، تفصیل جاری

پنجاب حکومت نے عوامی فلاح کے لیے "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کے تحت 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلا سود قرضے فراہم کر دیے ہیں۔

14 ارب روپے کی تقسیم
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے مطابق صرف ایک ماہ میں 14 ارب روپے سے زائد کی رقم 19 ہزار 677 خاندانوں میں تقسیم کی گئی۔

گھروں کی تعمیر اور پیشرفت
اب تک 8 ہزار 400 گھر مکمل ہوچکے ہیں۔51 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں۔جولائی کے مہینے میں ہی 3 ہزار 215 گھر مکمل ہوئے اور ہزاروں افراد اپنے نئے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔
ڈی جی پھاٹا کی بریفنگ
ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے وزیر ہاؤسنگ کو اہداف کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔بلال یاسین نے کہا کہ:"مکمل ہونے والے گھروں کے مکینوں کی جلد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کرائی جائے گی۔"یہ اقدام پنجاب حکومت کے عوامی فلاحی منصوبوں میں ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے، جس سے ہزاروں بے گھر خاندانوں کو اپنے گھر کا خواب پورا کرنے میں مدد ملی ہے۔