نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ رواں ہفتے کے دوران بھی جاری ہے ،گزشتہ روز اِس کی قدر میں 23 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اب بھارتی روپیہ91.01 روپے فی ڈالر کی نئی تاریخی کم ترین سطح پر کھڑا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق کرنسی کی قدر میں حالیہ کمی گذشتہ چند ہفتوں میں انڈین روپے کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے