لندن(آئی این پی)برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ چار برسوں کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔قومی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح میں ہوشربا اضافہ سامنے آیا ہے جو 5.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے، یہ اعداد و شمار اکتوبر تک کے تین ماہ کے ہیں جو گزشتہ ماہ پیش کیے گئے جبکہ اس سے گزشتہ سہ ماہی میں یہ شرح 5 فیصد تھی۔او این ایس کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کی یہ شرح جنوری 2021 کے بعد سب سے زیادہ ہے، تاہم اگر کووڈ کی وبا کا دورانیہ نکال دیا جائے تو بھی یہ ابتدائی 2016 کے بعد بلند ترین سطح بنتی ہے