پاکستان انٹرنیشنل بانڈ چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان انٹرنیشنل بانڈ چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق معاشی اعدادوشمار میں بہتری کے مثبت اثرات ہورہے ہیں ،کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے خودمختار ڈالر کے مالیت والے بانڈز میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ٹاپ لائن سیکورٹیزکے مطابق پاکستان انٹرنیشنل بانڈ کی قیمتیں اوپر کی طرف جارہی ہیں  جومعاشی اشاریوں میں بہتری ہے ،عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی حالیہ ریڈنگ اپ گریڈ اہم وجہ بنی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایس اینڈ پی ،موڈیز اور فچ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کی ہے ،پاکستان کے 1 ارب  ڈالر یورو بانڈز کی مدت اپریل 2031 میں مکمل ہورہی ہے ۔