مجموعی زرمبادلہ ذخائر 21.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکے، سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 15.9 ارب ڈالر ہیں
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تاریخی اضافہ ہوا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2022 کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 21.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جو ملک کی اقتصادی بحالی اور پائیدار ترقی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 15.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جس سے ملکی قیادت اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔