ایجنسی ان مقامات کے دورے کا مطالبہ نہیں کر سکتی جو جنگ کے دوران حملے کا نشانہ بنے
تہران(آئی این پی )ایران نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو مخصوص پروٹوکول کے بغیر جوہری تنصیبات کا دورہ کرانے سے انکار کر دیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی ان مقامات کے دورے کا مطالبہ نہیں کر سکتی جو اسرائیل کے ساتھ جون کی جنگ کے دوران حملے کا نشانہ بنے تھے۔رپورٹ کے مطابق محمد اسلامی نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کا دبا ان کے ملک پر اثر انداز نہیں ہوتا، تاہم انہوں نے کہا کہ اگر بین الاقوامی ایجنسی کے پاس حملے کا نشانہ بننے والے مقامات کے دورہ کے بارے میں کوئی پروٹوکول ہے تو اسے جائزہ لینے کے لئے ہمیں پیش کرنا چاہئے