ہمارے پاس موقع ہے اسرائیل کی ریاست کے لیے خطرہ بننے والے وجود کو مٹا دیں،وزیردفاع
تل ابیب (آن لائن) اسرائیل کے نئے وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے کہاہے کہ ایران کبھی بھی اپنی جوہری تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے اتنا زیادہ خطرے میں نہیں تھا۔غیرملکی کبررساں ادار کے مطابق ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس اپنا اہم ترین مقصد پورا کرنے کا موقع ہے یعنی اسرائیل کی ریاست کے لیے خطرہ بننے والے وجود کو مٹا دینا۔یسرائیل کاتز نے پہلی مرتبہ چیف آف سٹاف ہرتزی ہیلفی کے زیر صدارت جنرل سٹاف کمیٹی فورم کے ساتھ ملاقات کی۔