سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں،بھارت کایہ عمل عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے:انصار شاہ کا بھارتی نمائندے کو کراراجواب
نیویارک(آئی این پی )پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی نمائندے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور دہشتگردی کی سرپرستی کررہا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارت کار انصار شاہ نے بھارتی نمائندے کو کراراجواب دیتے ہوئے سلامتی کونسل کو بتایا کہ بھارت زمینی صورتحال کو غلط انداز میں پیش کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے،سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگست 2025 میں ثالثی عدالت کہہ چکی ہے کہ سندھ طاس معاہدہ نافذ العمل ہے،مشترکہ آبی وسائل کو سیاسی دبائو کیلئے استعمال کرنا معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے،بھارت کایہ عمل علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔انصار شاہ نے مزید کہا کہ دوسری بات دہشت گردی سے متعلق بھارت کا بے بنیاد الزام دراصل پاکستان کے خلاف اس کی دہشت گردی کی سرپرستی اور مالی معاونت پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے