860 روز سے جیل میں ہیں، 112 ہفتوں کے دوران 870 ملاقاتیں کی ہیں: مشرف زیدی
اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھے جانے سے متعلق پی ٹی آئی رہنماں کے الزامات اور دعوں کو مسترد کردیا۔اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز سے بات کی جہاں ان سے عمران خان کو قید تنہائی میں رکھے جانے سے متعلق سوالات کیے گئے۔اس پر مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان قریب 860 روز سے جیل میں ہیں اور اصولا انھیں ہر ہفتے ایک ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے مگر انھوں نے 112 ہفتوں کے دوران 870 ملاقاتیں کی ہیں، عمران خان نے اپنی بہنوں سے 137 ملاقاتیں کی ہیں جن میں سے 45 علیمہ، 49 عظمی اور 43 نورین کے ساتھ ہوئیں۔