عمران خان کو بتایا گیا ہے انہیں قید تنہائی میں ڈالا جائے گا: علیمہ خان

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کو کسی نے بتایا ہے  توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے بعد ان کو یہاں سے شفٹ کردیا جائے گا، مکمل طور پر قید تنہائی میں ڈال دیا جائے گا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا  بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے آپ کے ذریعے جو بیان دیا اس کا بوجھ کوئی اور اٹھا نہیں سکا۔انہوں نے کہا  ہم یہ جدوجہد بانی کو جیل سے نکالنے کے لیے کرتے ہیں، بانی چیئرمین ہیں اور رہیں گے۔علیمہ خان نے کہا  یہ بھول جائیں بانی اگلے 10 سال جیل میں رہیں گے، بانی جھکیں گے نہیں، بانی کو کسی نے بتایا کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا لیکن مجھے اس کی کوئی فکر نہیں، ہم بانی کی رہائی کے لیے کھڑے ہیں، یہ سب کچھ بانی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔