ایران میں 4.3شدت زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس


تہران(آئی این پی)ایران کے شہر گراش میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کیمطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا،زلزلے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔