تائپے (آئی این پی) تائیوان کے شمال مشرقی ساحل کے قریب 7 شدت کا زلزلہ آیا، تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جھٹکے دارالحکومت تائی پے سمیت دور دراز علاقوں میں محسوس کیے گئے اور عمارتیں لرز گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد بڑے نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔تائیوانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ یلان کانٹی کے ساحل سے تقریبا 30 کلومیٹر دور آیا، جو اپریل 2024 کے تباہ کن زلزلے کے بعد جزیرے میں سب سے بڑا زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے