نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

لاہور: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبہ جات میں تعاون بڑھانے اور پہلے سے موجود برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر اقتصادی شراکت، توانائی، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔