ماربل فیکٹری کامالک اغوا

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) ماربل فیکٹری کے مالک کو نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا،پولیس نے مغوی کے والد محمد حنیف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ، مدعی کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا فیاض محلہ رحمت پورہ سے ماربل فیکٹری پر گیا تھا اس نے وہاں سے ایک ورکر کو ساتھ لیا اور کہا کہ وہ اسے پرانا ریلوے پھاٹک لاری اڈا پر چھوڑ دے، وہ اسے فون کرے گا تو تب مجھے آ کر لے جانا، 2روزسے اسکا کوئی سراغ نہیں ملا، پولیس تھانہ فرید نگر نے مقدمہ درج کر لیا۔