زلزلہ کی افواہ،گرلز سکول میں بھگدڑ ، 10طالبات زخمی

دوسری منزل سے چھلانگیں،ٹانگیں ، بازو ٹوٹ گئے، ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ
ڈی سی خانیوال کا نوٹس ،رپورٹ طلب، ضلعی ہسپتال میں جاکرزخمیوں کی عیادت
خانیوال،جہانیاں(خصوصی رپورٹ )گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول جہانیاں میں زلزلہ کی افواہ سے بھگدڑ ،طالبات نے دوسری منزل سے چھلانگیں لگادیں، حادثہ میں 10طالبات شدید زخمی ہوگئیں 5 طالبات معمولی زخمی ہوئیں ،ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا،دو شدید زخمی طالبات کو ضلعی ہسپتال خانیوال منتقل کردیا گی،ا والدین پریشان سکول اور ہسپتال پہنچ گئے ڈی سی سلمیٰ سیلمان کا نوٹس ،تحصیل انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ،ضلعی ہسپتال میں زخمی طالبات کی عیادت،ایم ایس کو بہترطبی سہولتیں دینے کی ہدایت کی۔ہیڈ مسٹریس کا کہنا ہے کہ سکول کی ملحقہ روڈ کی تعمیرات کا کام جاری تھا ،ہیوی مشینری کی تھرتھراہٹ سے خواتین اساتذہ اور بچیاں ڈر گئیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صبح ساڑھے نو بجے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی جہانیاں میں تدریسی عمل جاری تھا کہ اچانک ملحقہ گلی میں سڑک کی تعمیر کے چلنے والے رولر کی تھرتھراہٹ کی آواز انے سے زلزلہ کی افواہ پھیل گئی، کلاسز میں بھگڈر مچ گئی، طالبات نے دوسری منزل سے چھلانگیں لگا دیں جس سے دس طالبات ایک دوسرے سے ٹکرانے سے گر کر زخمی ہو گئیں، 5 معمولی زخمی ہوئیں ریسکیو ٹیم نے تحصیل ہسپتال منتقل کیا ،ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ اور سٹاف کو طلب کرلیا گیا۔زخمیوں میں انفال طارق،فائزہ رمضان ، منشا یوسف ،ماہ نورنزاکت ،لائبہ کلثوم ،زلیخا حبیب ، نشا نوید اورمعراج فاطمہ کے بازو اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں،دو شدید زخمی طالبات کوضلعی ہسپتال خانیوال منتقل کردیا گیا۔ہیڈ مسٹریس فرحت سلطانہ نے بتایا کہ ٹھیکیدار نے اطلاع کئے بغیر ہائی پریشر بلڈوزرچلایا،اسکے چلنے سے وائبر یشن پیدا ہوئی ،طالبات نے زلزلہ محسوس کیا جس سے بھگدڑ مچ گئی جس سے طالبات دوسری منزل سے گرنے سے زخمی ہوگئیں۔