طالبات تاریکی میں پڑھنے پر مجبور ،بل ادائیگی کے باوجود بجلی منقطع:انتظامیہ
لاہور(کرائم رپورٹر)لیسکو کی مبینہ غفلت کے باعث گورنمنٹ کمپری ہنسو گرلز ہائر سیکنڈری سکول وحدت روڈ برائے میں 6 فروری سے بجلی بند ہے ۔ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بل ادا ہونے کے باوجود لیسکو نے بجلی کاٹ دی۔ سکول میں بجلی کی بندش سے طالبات اور اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ طالبات اندھیرے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بورڈ سے پہلے سکول امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لکھنے میں بھی مشکلات ہیں اور جو بورڈ پر لکھا ہوتا ہے وہ بھی پڑھا نہیں جاتا،بل جمع ہے مگر بجلی کاٹ دی گئی۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا پمپ بھی نہیں چل رہا۔لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ سکول کو اپنا علیحدہ ٹرانسفر لگانے کا کہا ہے۔ اس حوالے سے سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکول کے پاس اپنا ٹرانسفرمر لگانے کے پیسے نہیں ہیں۔