نامعلوم افراد نے ککہ خیل کے قریب سوئی گیس ایس ایم ایس کو دھماکے سے اڑا دیا
شرپسند کلہ ہوید میں پرائمری سکول کی زیرتعمیرعمارت میں ہینڈگرنیڈ پھینک کر فرارہوگئے
پشاور (آئی این پی )لکی مروت میں رات گئے نامعلوم افراد نے ککہ خیل کے قریب سوئی گیس ایس ایم ایس کو دھماکے سے اڑا دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ گیس ٹیم کے معائنے کے بعد نقصانات کا مکمل اندازہ ہوگا۔ادھر بنوں تھانہ ہوید کی حدود میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی زیر تعمیر عمارت میں نامعلوم شرپسند ہینڈ گرنیڈ پھینک کرفرار ہوگئے تاہم ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔شاہ نجیب لنڈیڈاک نیکم خان کلہ ہوید میں گرلز پرائمری سکول کی عمارت زیر تعمیر ہے۔ سکول کے مالک سابق امیدوار قومی اسمبلی مفتی انعام اللہ سے بھتے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے۔ادھر پشاور کے علاقے گلبہار نمبر 4 میں گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے گھر کو جزوی نقصان ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوور دستی بم پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے۔