واردات کیلئے شہریوں کی ریکی کرنیوالے ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے ہنجروال میں کارروائی کرتے ہوئے واردات کی نیت سے شہریوں کی ریکی کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ہنجروال میں کارروائی کرتے ہوئے واردات کی نیت سے شہریوں کی ریکی کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک شخص کو گھات لگائے دیکھا.ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے آمنہ پارک کی طرف فرار ہوگئیڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملحقہ گلیوں سے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیاملزمان کے قبضہ سے 1 پستول،موٹرسائیکل، گولیاں اور میگزین برآمد کرلیاگرفتار ملزمان وقار، احتشام مزید تفتیش کیلئے تھانہ ہنجروال کے حوالے کر دیا۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے جامعہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔