عالمی لابسٹس کی کوشش ہے عمران خان کو پنجرے سے نکالا جائے:شرجیل میمن

عالمی لابسٹس کی کوشش ہے عمران خان کو پنجرے سے نکالا جائے:شرجیل میمن

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عالمی لابسٹ کی کوشش ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو "پنجرے" سے نکالا جائے۔

 شرجیل میمن نے اس بات کا اظہار کیا کہ عمران خان کے لیے عالمی لابسٹ کام کر رہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کو عدالتوں سے باہر نکالنے کا فیصلہ کیا جائے، تاہم انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا اختیار عدالتوں کے پاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندرونی مسائل میں بیرونی دخل اندازی نہیں ہونی چاہیے۔ایم کیو ایم کی دھمکیوں پر بات کرتے ہوئے، شرجیل میمن نے کہا کہ انہیں سنجیدہ نہیں لینا چاہیے اور وفاقی حکومت سے شکایت کی ہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو مدارس بل کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی تجویز بھی دی۔سندھ حکومت کی جانب سے ییلو لائن بی آر ٹی منصوبے کی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے، شرجیل میمن نے کہا کہ منصوبہ شروع ہو چکا ہے اور اس میں بس ڈپو کی تعمیر کی جا رہی ہے۔

 پہلے ڈپو سنگل اسٹوری تھا، لیکن اب حکومت نے ڈبل اسٹوری ڈپو بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مزید چھتیں شامل کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں ڈیزل بسوں کی جگہ ای وی بسوں کو شامل کیا جائے گا اور ان کی چارجنگ کا انتظام بھی اسی ڈپو پر کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت ای وی ٹیکسیاں اور ای وی بائیکس بھی شروع کرے گی، اور رائیڈرز کو ای وی بائیکس دی جائیں گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ یہ حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی سہولت کے لیے اس طرح کے منصوبوں پر کام کریں۔ انہوں نے ٹرانسپوٹرز سے درخواست کی کہ وہ ای وی بسیں لائیں اور یقین ظاہر کیا کہ اس منصوبے پر جلد کام شروع ہو گا اور اسے 2026 سے پہلے مکمل کیا جا سکتا ہے۔سندھ کے سینیئر وزیر نے پیپلز بسوں کے روٹس کو بڑھانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ نئی بسیں اپریل تک آ جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بسوں کی خدمات فراہم کی جائیں۔