ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس آل راؤنڈرز ہیں:مچل سینٹنر

ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس آل راؤنڈرز ہیں:مچل سینٹنر

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم خوش قسمت ہے کہ ان کے پاس بہترین آل راؤنڈرز موجود ہیں، جو ٹیم کو مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

 لاہور کی پچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پچ ایک بار پھر بہت اچھی ہے، اور ہم یہاں پہلے بھی کھیل چکے ہیں، جس کی وجہ سے ہمیں یہاں کے حالات کا بھرپور تجربہ حاصل ہے۔مچل سینٹنر نے بتایا کہ ٹیم کل سفر کے بعد لاہور پہنچی تھی اور کھلاڑیوں نے اچھی طرح سے ری کور کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے ہی یہاں کے چیلنجز کی پیشگوئی کر رکھی ہے اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنے والی پچ یہاں کی پچ سے مختلف ہو گی، اور اس کے باوجود نیوزی لینڈ کے پاس اسپن آپشنز بھی موجود ہیں۔ ان کے مطابق لاہور کی پچ پر پیسرز کو بھی مدد ملے گی، جس سے باؤلنگ کا پورا شعبہ متوازن رہے گا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے اپنی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ آج سیمی فائنل کے نتائج دیکھنا ہوں گے تاکہ یہ طے ہو سکے کہ ہمیں اگلے مرحلے کے لیے کیا حکمت عملی اپنانی ہے۔ ان کے مطابق، سیمی فائنل کے رزلٹ پر نظر رکھنے سے فیصلہ کرنے میں آسانی ہو گی کہ فائنل کے لئے ٹیم کو کس طرح تیار کرنا ہے۔