شمالی وزیرستان: مدرسے میں دھماکا، 2 بچے شہید، 8 زخمی

شمالی وزیرستان: مدرسے میں دھماکا، 2 بچے شہید، 8 زخمی

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں عیسوڑی میں واقع ایک مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے شہید جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب بچے کھیل رہے تھے اور انہیں وہاں خوارج کی جانب سے چھوڑا گیا بارودی مواد ملا، جو اچانک پھٹ گیا۔ذرائع کے مطابق خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت روکنے کے لیے اس علاقے میں بارودی سرنگیں اور بارودی مواد بچھا رکھا تھا۔خیبر پختون خوا میں مجموعی طور پر 114 مربع کلو میٹر علاقے میں بارودی مواد اور بارودی سرنگوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں سے پاک فوج اب تک 82 مربع کلو میٹر علاقہ مکمل طور پر کلیئر کر چکی ہے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق صوبے کے باقی علاقوں میں ڈی مائننگ کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ شہریوں، خصوصاً بچوں کی جانوں کو خطرات سے بچایا جا سکے۔