اسٹیبلشمنٹ اور حکومت عمران خان کا ڈرا ہوا چہرہ دیکھنا چاہتے ہیںجو ناممکن ہے:زرتاج گل

اسلام آباد( آ ئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما قومی اسمبلی میں چیف وہپ زرتاج گل نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت مل کر عمران خان کا ڈرا ہوا چہرہ دیکھنا چاہتے ہیںجو قیامت تک ناممکن ہے‘ دنیا میں عمران سے زیادہ کوئی مقبول لیڈر نہیں ہے۔القادر یونی ورسٹی میں نبی کی سیرت اور اللہ کی وحدانیت کا درس دینا تھا۔ وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ قوم نے گھبرانا نہیں ہے۔کنگرو کورٹ کے فیصلے کو پاکستان کے 25کروڑ عوام مسترد کرتے ہیں، یہ اسٹیبلشمنٹ اور ڈمی ججز کا فیصلہ ہے،پاکستان کے عوام اور اپوزیشن جماعتیں اس کو مسترد کرتی ہیں۔