بھارت: نوجوان کھانا بنانے والے گرائنڈر میں پھنس کر کچلا گیا

 نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی شہر ممبئی میں ایک نوجوان انڈسٹریل گرائنڈرمیں پھنس کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔پولیس حکام کے مطابق 19سالہ سورج نارائن یادو جھارکھنڈ کا رہنے والا تھا اور اس نے حال ہی میں ورلی میں سڑک کے کنارے چائنیز کھانے کے سٹال پر کام کرنا شروع کیا تھا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نارائن یادو منچورین اور چائنیز بھیل کے لیے خام مال تیار کرنے کے لیے گرائنڈر مشین چلا رہا تھا۔جب اس نے اپنا ہاتھ اندر ڈالا تو اس کی شرٹ گرائنڈر مشین میں پھنس گئی اور سیکنڈوں میں اسے مشین نے نگل لیا۔