اسٹیٹ بینک سے منسوب کرنسی نوٹوں کے خبر میں صداقت نہیں، ترجمان

کراچی (آن لائن)مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور واٹس ایپ گروپس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے منسوب خبر گردش کر رہی ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹوں پر قلم سے کوئی بھی تحریر لکھنے پر پابندی لگا دی ہے۔اس خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ نئے مالی سال 26-2025 کے آغاز پر یکم جولائی سے جس نوٹ پر قلم کی لکھائی موجود ہوگی، وہ نوٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ تاہم یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان اسٹیٹ بینک نور احمد نے سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبروں کو مسترد کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینگ سے منسوب کرنسی نوٹوں کے خبر میں صداقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے یکم جولائی سے پین سے لکھی تحریر کے حامل کرنسی نوٹوں کے ناقابل استعمال ہونے پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا۔