کراچی (آئی این پی ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے نوٹوں پر پین سے کوئی بھی تحریر لکھنے پر پابندی عائد کردی ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے مالی سال 26-2025 کے آغاز پر یکم جولانی سے جس نوٹ پر پین کی لکھائی موجود ہوگی، وہ نوٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پین کے استعمال سے نوٹوں کی خوبصورتی پہ اثر پڑتا ہے‘ پین کی لکھائی والے تمام نوٹوں کو 30 جون 2025 تک اسٹیٹ بینک میں جمع کرایا جاسکتا ہے