سٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کیلئے ڈیزائن کا انتخاب کرلیا، چھپائی جلد متوقع

کراچی (آئی این پی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا ہے۔ گورنرسٹیٹ بینک نے کہاہے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے ایک ڈیزائن منتخب کر لیا گیا ہے جو کہ ایک بین الاقوامی ماہر نے تیار کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں پر باقاعدہ کام کابینہ کی منظوری کے بعد شروع کیا جائے گا۔