سعودی گرانٹ مشکل معاشی حالات میں فلسطین کے لئے مالی استحکام کا باعث بنے گی:فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ کا بیان
ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب نے فلسطینی خزانے کی مالی مددکیلئے 90 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ فراہم کر دی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ رقم عمان میں سعودی سفارت خانے میں وزیر منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعاون اسطفان سلامہ نے سعودی سفیر برائے اردن و ریاستِ فلسطین کے غیر مقیم کمشنر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان آل سعود سے ملاقات کے دوران وصول کی۔سعودی عرب کی یہ مالی امداد 2025 میں فلسطینی اتھارٹی کی مسلسل حمایت کا حصہ ہے۔فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی گرانٹ مشکل معاشی حالات میں فلسطینی مالی استحکام کو مضبوط کرے گی