پی ٹی آئی کو9 مئی کی تاریخ دہرانے نہیں دیں گے،:شرجیل میمن

  بانی پی ٹی آئی انقلاب کے نام پردھوکہ دیتے رہے، لنگرخانے قائم کرنے کے علاوہ   کچھ نہیں کیا
معیشت بہترہونے لگتی ہے تو پی ٹی آئی احتجاج شروع کردیتی ہے:وزیراطلاعات سندھ کی پریس کانفرنس
کراچی(بیورو رپورٹ)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے  کہا ہے  پی ٹی آئی پورے ملک کو یرغمال بنانے کی کوشش کررہی ہے پی ٹی آئی کے جلسے جلوسوں پر پابندی نہیں لیکن نومئی دہرانے نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار   شرجیل  میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ۔انہوں نے کہا  پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کس لیے ہے؟ پی ٹی آئی پوری دنیا میں رونا رو رہی ہے، ایکسٹینشن کی شروعات بانی پی ٹی آئی نیکی۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انقلاب کے نام پردھوکا دیتے رہے، لنگرخانے قائم کرنے کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کے جلسے جلوسوں پر پابندی نہیں لیکن نومئی دہرانے نہیں دیں گے۔ املاک کو آگ لگانے اورتخریب کاری کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پورے ملک کویرغمال بنانیکی کوشش کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی کال پرکوئی توجہ نہیں دے رہا، بارباراحتجاج کی کال پرسوالات اٹھ رہے ہیں، معیشت بہترہونے لگتی ہے تو پی ٹی آئی احتجاج شروع کردیتی ہے، پی ٹی آئی کی ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش ناکام ہوگی، لندن میں خواجہ آصف کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔