لاہور(خصوصی رپورٹ)محتسب پنجاب نے صوبہ بھر میں موثر اور بروقت اقدامات کے ذریعے شہریوں کے دیرینہ مالی مسائل حل کرتے ہوئے قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،صرف تین ماہ کے مختصر عرصے میں69 شہریوں کو ان کے بقایا جات کی مد میں9 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ادا کرا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے واجب الادا رقوم کی عدم ادائیگی کے خلاف 69 متاثرہ شہریوں نے دفتر محتسب پنجاب سے رجوع کیا۔ محتسب پنجاب نے شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔